ظفراللہ جمالی کیخلاف الیکشن امور پر درخواست ،3 رکنی بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں بلوچستان نصیر آباد کے حلقہ این اے 266 سے کامیاب امیدوار ممبر قومی اسمبلی ظفر اللہ خان جمالی کے خلاف الیکشن امور سے متعلق میر سلیم احمد لدھیانوی کی درخواست پر کیس کی سماعت میں عدالت نے تین رکنی بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا ہے۔ دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو درخواست گذار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فاضل عدالت دو رکنی بنچ پر مشتمل ہے جبکہ اس کیس کو سننے کا اختیار تین رکنی بنچ کا ہے اس سے پہلے اسے تین رکنی بنچ ہی سن رہا تھا۔