احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی
اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ ایک ملزم قدیر کی عدم حاضری کی وجہ سے ریفرنس کی نقل فراہم نہیں کی جا سکی اور ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر نہ کی جا سکی، عدالت نے ملزم قدیر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے حکم دیتے ہوئے سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی۔