ججز نظربندی کیس: مشرف کے خلاف چوتھا چالان عدالت میں پیش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کے خلاف چوتھا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرایا۔ ججز نظربندی کیس کی سماعت آج ہو گی۔ نئے چالان میں گواہوں کی تعداد 42 سے بڑھ کر 43 ہو گئی۔