• news

وزیراعظم کی ذاتی کوشش سے بلوچستان پر توجہ دی جا رہی ہے: ڈاکٹر عبدالمالک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے کے 110 ارب روپے مل گئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کوشش کے باعث بلوچستان کے عوام کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کا 78 فیصد ترقیاتی بجٹ جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم کے دورہ گوادر پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اظہار تشکر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن