طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا رہا کئے گئے قیدیوں کی فہرست نہیں دی گئی: خورشید شاہ
سکھر (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا۔ رہا کئے گئے طالبان قیدیوں کے ناموں کی فہرست اب تک فراہم نہیں کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ حامد میر کا مسئلہ گھمبیر بنا دیا گیا ایک طرف میڈیا، ایک طرف حکومت اور ایک طرف فوج ہے اس طرح کی لڑائیوں سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔