این اے 199 میں انتخابی دھاندلی کا مقدمہ، خورشید شاہ کو نوٹس جاری
اسلا م آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 199 میںمبینہ طور پر انتخابی دھاندلی کے حوالے سے مخالف امیدوار عنایت اللہ کی اپیل سے متعلق مقدمہ میں خورشید شاہ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کیس کی گذشتہ سماعت پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نوٹس دیا گیا تھا لیکن ان کو نوٹس موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہدایت کی اپوزیشن لیڈر کو سیکرٹری قومی اسمبلی کے ذریعے دوبارہ نوٹس بھجوایا جائے تاکہ اس کی تعمیل یقینی بنائی جا سکے۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔ عنایت اللہ کی درخواست کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے خورشید شاہ کو کامیاب قرار دیا تھا۔