• news

خواجہ آصف وزارت دفاع کے معاملات سے دور رہنے لگے

اسلام آباد (آصف بشیر چودھری/ دی نیشن رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے حالیہ حکومت اور فوج کے درمیان تنائو کے تناظر میں خود کو وزارت دفاع کے امور سے  فاصلے پر کرلیا ہے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ تنائو عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے  کے بعد جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے  قومی اسمبلی میں انکے سخت بیان کے بعد پیدا ہوا تھا۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ وہ پہلے ہی وزارت دفاع کے دفتر میں کم جاتے تھے مگر حالیہ تجربے کے بعد ان کی دوریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں وزارت  دفاع کی جانب سے  ایک میڈیا گروپ کیخلاف پیمرا میں داخل کی گئی درخواست دستخط کے لیے ان کے پاس پارلیمنٹ میں  ہی بھجوائی گئی کیونکہ وہ وزارت دفاع کے دفتر میں دستیاب نہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن