حکومت نے ٹیکے کے ذریعے پولیو ویکسین کی اجازت دے دی
اسلام آباد (این این آئی) وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن وکوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ٹیکے کے ذریعے پولیو ویکسین کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے سخت جدوجہد کر رہا ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک میں ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے نہ لگ جائیں اور پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ آئی پی وی کو متعارف کرانے کی تجویز کی نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کے تمام ارکان نے توثیق کی۔