بلوچستان کے گندے نالوں میں پولیو وائرس کا انکشاف، 22 لاکھ بچوں کی معذوری کا خطرہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈبلیو ایچ او نے بلوچستان کے گندے نالوں میں پولیو وائرس کا انکشاف کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بلوچستان میں 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے معذوری کے خطرات لاحق ہیں۔ بلوچستان میں بچوں کی صحت دیگر صوبوں کی نسبت انتہائی خراب ہے۔ صرف 18 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوتی ہے۔ بلوچستان میں 84 فیصد بچوں کو 8 مہلک بیماریوں کا سامنا ہے۔ بلوچستان کی 39 فیصد یونین کونسلز میں ویکسی نیشن سنٹر ہی نہیں۔