اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا کی برطرفی کیخلاف درخواست کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چودھری رشید کی اپنی برطرفی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان نے چودھری رشید کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار اور اس کے وکیل وسیم سجاد عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کی تو چند ہی منٹ کے بعد چودھری رشید اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہو گئے اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ سمجھے عدالت کا وقت نو بجے کا ہے جس کے باعث دیر ہو گئی، جس پر عدالت نے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔ تحقیقاتی افسر کی اپنی رپورٹ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر نیب آرڈیننس کے تحت کارروائی کی سفارش پر عملدرآمد کیلئے کارروائی شروع ہوگئی ہے۔