• news

چھٹیوںکی صورت میں اعلیٰ عدلیہ کے جج ایک سال کی تنخواہ لے سکیں گے، مراعات کا ترمیمی آرڈر جاری، اطلاق جولائی 2012ء سے ہو گا

اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ عدلیہ کے ججز چھٹی ہونے پر اب 12 ماہ کی تنخواہ لے سکیں گے۔ اس حوالے سے ججوں کی پنشن، چھٹیوں اور مراعات کا صدارتی ترمیمی آرڈر جاری کر دیا گیا۔ اطلاق جولائی 2012 سے کیا جائیگا۔ صدارتی ترمیمی آرڈر کے مطابق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان چھ ماہ کی تنخواہ لینے کے اہل تھے تاہم صدارتی ترمیمی آرڈر کے تحت اب ججز سال کی چھٹی جمع ہونے پر 12 ماہ کی تنخواہ لے سکیں گے ۔صدارتی ترمیمی آرڈر کا اطلاق جولائی2012 ء سے کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن