فیروز والا میں لڑکی، سرائے مغل میں لڑکے، شاہ کوٹ میں خاتون سے زیادتی
فیروز والا + سرائے مغل+ شاہ کوٹ +فیصل آباد (نامہ نگاران) فیروز والا میں لڑکی سرائے مغل میں لڑکے شاہ کوٹ میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیروزوالا میں قصبہ چوڑا راجپوتاں (مریدکے) میں دو اوباش نوجوانوں نے محنت کش کی جواں سال بیٹی کو زبردستی پکڑ کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی، ملزمان فرار ہو گئے۔ محنت کش ممتاز احمد کی بیٹی (گ) گھر سے باہر جا رہی تھی۔ راستے میں دو نوجوان دلاور اور عدیل نے اسے زبردستی اٹھا لیا اور اغوا کرنے کے بعد نامعلوم جگہ پر لے جا کر اس کے ساتھ زبردستی اجتماعی زیادتی کی اور تشدد کرنے کے بعد ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ مریدکے صدر پولیس نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے وارثان نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سرائے مغل میں تین اوباش نوجوان اٹھارہ سالہ لڑکے کو اغوا کر کے ویران کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کر ڈالی۔ بے ہوش حالت میں چھوڑ کر فرار۔ سرائے مغل کی نواحی بستی ہیڈبلوکی کے شہباز کو اسی بستی کے تین اوباش نوجوان یونس، عظیم اور جاوید گن پوائنٹ پر اغوا کر کے ویران کھیتوں میں لے گئے اور بے ہوش کر کے باری باری زیادتی کرتے رہے۔ بے ہوش ہو جانے پر خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ لڑکے کے والد اللہ دتہ کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج۔ ادھر شاہ کوٹ کے گاؤں نظام پورہ مولہ سدھ میں اوباش دیور افضل نے نامعلوم ساتھی کی مدد اپنی بھاوج آصفہ نسیم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کی بھاوج آصفہ نسیم گھر میں اکیلی تھی کہ اس کے ذہن پر شیطانیت غالب آ گئی ملزم فرار۔ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد کی شادی شدہ خاتون کو گھر گھس کر جبکہ جواں سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جھنگ بازار کے علاقہ جھنگ روڈ کے رہائشی اصغر علی کی اہلیہ (ر) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی۔ ملزمان عثمان وغیرہ 3 افراد زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ تھانہ منصور آباد کے علاقہ فاروق آباد کی نگہت پروین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا اسکی جواں سالہ بیٹی (م) کو ملزمان مبشر وغیرہ 5 افراد زبردستی گھر سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔