• news

4 خود کشیاں: شاہ کوٹ میں آٹھویںکے طالب علم، شاہدرہ میں خاتون نے زندگی ختم کرلی

پاکپتن+  شاہ کوٹ +  شاہدرہ  +فیصل آباد (نامہ نگاران نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر 4 افراد نے زندگی ختم کر لی۔  پاکپتن میں رشتہ میں رکاوٹ بننے پر نوجوان  نے خاتون کو موت کے گھاٹ اتار کر خود کو گولی مار کر  زندگی  ختم کر لی۔گا ئوں 14/sp  کا آفتاب احمد مقتولہ نادیہ بی بی کی ہمشیرہ سے شادی کا خوا ہشمند تھا جس پر اس نے اپنا رشتہ بھجوایا نادیہ بی بی نے اپنی ہمشیرہ کا رشتہ کسی اور جگہ کروایا جس کی رنجش پر آفتاب نے نادیہ بی بی کو گولی مار کر قتل کر کے خود کو بھی گولی مارکر اپنی زند گی کا خاتمہ کر لیا۔ شاہ کوٹ میں گورنمنٹ  ہائی سکول شاہ کوٹ  میں زیر تعلیم  آٹھویں  جماعت کے طالب علم  14 سالہ  حمزہ نے  گاؤں گاہندراں چک 86 میں گھریلو جھگڑے  پر دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہسپتال میں چل بسا۔  شاہدرہ ٹاؤن   کے علاقہ میں  گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھانے  والی 28 سالہ خاتون  گذشتہ روز ہسپتال میں  دم توڑ گئی۔ شاہدرہ ٹاؤن کی رہائشی  رشیدہ نے گھریلو ناچاقی  پر  دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں  کھا لیں حالت غیر ہونے پر میو ہسپتال  پہنچا دیا جہاں  دم توڑ گئی۔  ورثاء نے کسی قسم کی کارروائی کرنے سے انکارکردیا۔ادھر  فیصل آباد میں بیروزگاری کے ستائے 32 سالہ شخص نے زہریلی سپرے پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔ چک نمبر115ج۔ب کا 32 سالہ عبدالصمد کافی عرصے سے بیروزگار تھا گزشتہ روز اس نے بے روزگاری سے تنگ آ کر زہریلی سپرے پی لی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دوران علاج وہ چل بسا۔

ای پیپر-دی نیشن