بقایا جات کی عدم ادائیگی، پیسکو کا متعلقہ صوبائی اداروں کی بجلی کاٹنے کا فیصلہ
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پیسکو نے بقایا جات ادا نہ کرنے پر صوبائی حکومت خیبر پی کے اداروں کی بجلی کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ مختلف اداروں کے لیے ذمے ایک ارب روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں۔