• news

افغانستان سے انخلا کے بعد حراستی مراکز کا مستقبل کیا ہو گا، اوباما پریشان

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر افغانستان میں قید افراد سے متعلق پریشان ہیں، ڈرائع کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما افغانستان میں قائم کئے گئے حراستی مراکز میں قید افراد سے متعلق پریشان ہیں امریکی فوج افغانستان سے انخلا کیلئے تیاریاں کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اوباما کو فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں قائم کئے گئے حراستی مراکز کا مستقبل کیا ہو گا۔ افغانستان کے علاقے پروان میں امریکی فوج کے حراستی مرکز میں درجنوں افراد قید ہیں جن کو امریکی فوج نے افغانستان سمیت دیگر ممالک سے گرفتار کیا تھا جبکہ کئی قیدی 12سال سے قید ہیں انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن