مالی مینجمنٹ کے بغیر معاشی استحکام دیوانے کا خواب ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بہتر مالیاتی و مالی مینجمنٹ کے بغیر معاشی استحکام دیوانے کا خواب ہے، بہتر معاشی مینجمنٹ مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے۔ امن کے بغیر معاشی استحکام ناممکن ہے‘ حکومت نے وسط مدتی پالیسی کے تحت مالیاتی خسارہ 4 فیصد تک، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 60 فیصد سے نیچے لانے کا عزم کر رکھا ہے۔ تھری جی‘ فور جی لائسنس کی کامیاب نیلامی سے پاکستان پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ عالمی بنک کے زیراہتمام ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔