شامی فوج کی پرہجوم بازار پر بمباری‘ 38 شہری ہلاک‘ 73 زخمی
دمشق (این این آئی، اے ایف پی) شام کے شہر حلب میں فوج کی بمباری سے 38 شہری ہلاک اور73 زخمی ہو گئے، شیلنگ سے متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، رضاکاروں نے بلڈوزر کی مدد سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبا اٹھایا۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر سلامتی کونسل سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوج کے ہیلی کاپٹرز نے حلب کے قصبے عطاریب میں ایک پر ہجوم بازار کو نشانہ بنایا۔ ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میںکہا کہ شام میں متحارب فریقین میں سے کوئی بھی اقوام متحدہ کو امداد کی رسائی کی اجازت نہیں دے رہا۔ سلامتی کونسل عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرے۔