عبدالعزیز بن فہد وزیر مملکت کے عہدے سے برطرف ‘شاہ عبداللہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے بیٹے کو مقررکر دیا
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ محمد کو وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کا رکن مقرر کردیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو وزیر مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا نئے وزیرمملکت شہزادہ محمد اس سے قبل وزارتی کونسل کے ماہرین کمشن کے مشیر رہے ہیں۔ وہ صوبہ الریاض کے گورنر کے خصوصی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔