• news

مودی کا سونیا کو جھٹکا، من موہن سنگھ کے بھائی کو بی جے پی میں شامل کرا دیا

امرتسر (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی نے موجودہ وزیراعظم من موہن سنگھ کے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی کو بی جے پی میں شامل کراکر اپنی حریف کانگریس کو زبردست سیاسی جھٹکا دیدیا۔ امرتسر میں سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے کہا کہ سونیا گاندھی نے جو کچھ من موہن سنگھ کے ساتھ رویہ رکھا اس کے ردعمل میں ان کے بھائی دلجیت کوہلی نے فیصلہ کیا کہ وہ بی جے پی میں چلے جائیں۔ کوہلی کی شمولیت پر خوشی سے پھولے نہ سماتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ دلجیت سنگھ کوہلی کے بی جے پی میں آنے سے ہماری قوت دوگنی ہوگئی ہے ہم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن