• news

حکومت ٹکراﺅ پر یقین نہیں رکھتی‘ میڈیا کی آزادی کو دبانے کے دن چلے گئے: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت ٹکراﺅ پر یقین نہیں رکھتی، آئینی طریقہ کار سے درخواست دینا خوش آئند ہے، متاثرہ افراد نے آئینی راستہ اختیار کرتے ہوئے پیمرا سے رابطہ کیا اور درخواست دی۔ پاکستان کی پہچان مہذب اور جمہوری ریاست کے طور پر ہوتی ہے، سیاست اور صحافت آج اس دور میں داخل ہوچکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے، وہ دن گزر گئے جب میڈیا کی آزادی کو دبا دیا جاتا تھا، آج ریاست سیاسی جماعتوں اور معاشرے میں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی اصلاح کی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حالیہ حالات سے متاثرین آج قانون و آئین کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔ آج کے پاکستان کی پہچان جمہوری ریاست کے طور پر ہوتی ہے، جہاں پر سیاست اور صحافت اس دور میں داخل ہوچکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ وہ دن گزر گئے جب میڈیا کی آزادی کو دبا دیا جاتا تھا۔ آج ریاست سیاسی جماعتوں اور معاشرے میں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی اصلاح کی ہے۔ حالیہ حالات سے متاثرین آج قانون و آئین کا راستہ اختیار کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن