• news

تھری جی لائسنس کی نیلامی توقعات سے کم ہوئی: موڈیز

سنگاپور (نوائے وقت رپورٹ) موڈیز کا کہنا ہے کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی پاکستان موبائل کیلئے مثبت ہے۔ موڈیز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ موڈیز کو توقع تھی تھری جی کا لائسنس 40 کروڑ ڈالرز کا نیلام ہو گا لیکن موجودہ نیلامی ہماری توقعات سے کافی کم ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان موبائل نے 10 میگابائز اور 2100 میگابائز 30 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز میں حاصل کی ہے جس کے بعد پاکستان موبائل کو تھری جی سے سروس کو بہتر کرنے اور آمدنی بڑھانے میں مدد ملے گی۔ موڈیز کے مطابق ابتدائی دو سے تینبرسوں میں 3 جی استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 15 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جبکہ 4 جی سروس مہنگی ہونے سے ان کسٹمرز کی تعداد اس عرصے میں 3 فیصد تک محدود رہ سکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون سے حاصل ہونے والی ماہانہ اوسط آمدن 2 ڈالر 14 سینٹ ، بھارت میں 2 ڈالر 56 سینٹ اور سری لنکا میں 2 ڈالر 35 سینٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن