کسی نے پل اپ کا ریکارڈ توڑا تو دوبارہ بناؤں گا : ساجد اکرام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں6 گھنٹے کے دوران زیادہ پل اپ لگانے کا نیا گینز ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرنے والے ساجد اکرام نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک نے یہ ریکارڈ توڑا تو وہ دوبارہ اسے پاکستان کے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا جس پر ہم وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہوداور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور کے بے حد مشکور ہیں۔