فٹنس ثابت کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا : محمد عرفان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور ٹریننگ کیمپ میں اپنی فٹنس اور پرفارمنس ثابت کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا بڑا دکھ ہے۔ پی سی بی کے ٹرینرز کی زیرنگرانی تین ماہ ٹریننگ کرکے مکمل فٹ ہو گیا ہوں، ایک بار پھر سکواڈ میں شامل ہو کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرناچاہتا ہوں۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عرفان کو کولہے کے آپریشن کی ضرورت نہیں ‘وہ آئندہ ورلڈ کے سکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔