انضمام الحق الیون نے توفیق الیون کو 32 رنز سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مسلم جمخانہ کرکٹ کلب فیسٹیول میچ انضمام الحق الیون نے توفیق عمر الیون کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ نمائشی میچ میں انضمام الیون نے 232 رنز بنائے۔ احمد شہزاد نے 54رنز بنائے۔ توفیق عمر الیون 200 رنز بنا سکی۔ توفیق عمر 54رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ احمد شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے۔ چیف سلیکٹر پی سی بی مہمان خصوصی تھے۔ ملک ذولفقار، میاں مصباح الرحمن ، غزالی بٹ ، جاوید زمان ،مقصود احمد، رفیع سوہنی، خالد اصٖغر ، محمد اکمل، اظہر حسین ، صبیح اظہر، مخدوم شاہ، ساجد شاہ، سلیم رضوی، شفیق کاظمی، علیم صدیقی، اعجاز بٹ، ظفر حئی بٹ، و دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔