• news

رکن سلیکشن کمیٹی محمد اکرم کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈکوچ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے باؤلنگ کوچ محمد اکرم کو سلیکشن کمیٹی کا رکن نامزد کرنے کے 24 گھنٹے بعد لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیڈکوچ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس بات کا فیصلہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے محمد اکرم کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔ نئی ڈیوٹی میں محمد اکرم ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلرز کا تربیتی کیمپ لگانے کے ساتھ ساتھ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے کے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سسٹم کو بھی مضبوط کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن