• news

لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس ختم کیا جائے

مکرمی! میاں نواز شریف مسلم لیگ ن نے جب لاہور رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا تھا تو اعلان کیا تھا کہ لاہور رنگ روڈ 16 انٹرچینج ہوں گے اور سب ٹول ٹیکس فری ہوں گے اور لاہور کے شہریوں کو حکومت پنجاب کا سرپرائز ہو گا۔ ہمیں یاد ہے ذرا ذرا  جناب میاں صاحب جب سنگ بنیاد ن لیگ نے رکھا اب افتتاح بھی ن لیگ نے کیا اور وفاق اور پنجاب میں حکومت بھی ن لیگ کی ہے اور اسکے باوجود آپ نے لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس لگا دیا ہے ۔  جناب اگر کسی دوسری پارٹی کی حکومت پنجاب میں ہوتی تو مان لیتے کہ کسی اور پارٹی نے ٹول ٹیکس لگا دیا ہے کم از کم ن لیگ سے یہ امید نہ تھی کیونکہ ن لیگ کے میاں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ لاہور رنگ روڈ ٹول ٹیکس فری ہو گا۔ میاں صاحب آپ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے لاہور رنگ روڈ ٹول ٹیکس فوراً بند کرنے کا حکم صادر کریں۔ (بابا رمضان گلی 4 مکان 6 شوکت ٹائون تاج پورہ ،لاہور کینٹ) 

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن