سال 2013ء کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں کمی
واشنگٹن (اے ایف پی) پینٹاگون کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2013ء کے دوران افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے درمیان خودکشی کے رجحان میں 22 فیصد کمی آئی تاہم جزوقتی ریزرو فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھا ہے۔ اس سال 261 حاضر سروس فوجیوں نے اپنی زندگی ختم کی۔