• news

افغانستان میں شدید بارشیں ، سیلاب ،102 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

کابل(اے پی اے) افغانستان کے تین شمالی صوبوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 102 افراد ہلاک اور  درجنوں لاپتہ ہوگئے،سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 10ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں،افغان آرمی نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔افغان قدرتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ درجنوں افرا د تاحال لاپتہ ہیں۔مقامی پولیس چیف جنرل فقیر محمد نے خبردار کیا کہ سیلاب کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔۔عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے درختوں پر پناہ لے رکھی ہے ۔سیلاب کے باعث پانچ ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن