• news

پنجاب سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری صحت سے ملاقات

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب سپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سروس سڑیکچر کی تشکیل نو اور ڈاکٹروں کی ترقیوں کے حوالے سے سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجا ز منیر سے ملاقات کی ۔دونوں فریقین نے اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا جو کہ اس حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرئے گی ۔ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس ملاقات میں ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت ڈاکٹر تنویر زبیر ی نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر نذر مرشد،ڈاکٹر ناصر قادری، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اور ڈاکٹر محمودشامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن