• news

خواتین کی تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: رانا مشہود احمد

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیرتعلیم پنجاب رانامشہوداحمدخان نے کہاہے کہ خواتین کی تعلیم کے بغیر ملک اور معاشرے کی ترقی ممکن نہیں ، یوتھ لون سیکم سے حکومت نوجوانوں کو خوشحال بنانا چاہتی ہے،طالبات قرض سکیم سے فائدہ حاصل کریں۔ وہ گزشتہ روزہوم اکنامکس کالج برائے خواتین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی عارفہ خالد ،ڈائریکٹرکالجزلاہورڈویژن رانانسیم اخترانجم، پرنسپل ڈاکٹرسمیعہ کلثوم ، فیکلٹی ممبران اور طالبات بڑی تعدا میں موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن