• news

جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ میں محفل حسن قرآت آج ہو گی

لاہور(پ ر ) جامعہ فتحیہ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور میں عالمی محفل حسن قرأت و حمد و نعت آج بعد از نماز مغرب ہو گی۔ جس میں پاکستان و مصر کے ممتاز قراء کرام و نعت خوان شرکت کریں گے۔ مصر کے ممتاز قراء حضرت الشیخ الدکتور عبدالناصر حرک، الشیخ وائل حرک، اور پاکستانی قراء قاری محمد احمد میاں تھانوی ، قاری ادریس آصف اور دیگر کلام پاک کی تلاوت کریں گے ۔  میاں محمد عفان کی زیر نگرانی محصل کی صدارت سابق ایم پی اے حافظ میاں محمد نعمان کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن