سابق کوارڈی نیٹر وزیراعلیٰ تنویر بٹ کی برسی پر محفل میلاد آج ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق کوآرڈی نیٹر اور مسلم لیگی سینئر کارکن تنویر عالم بٹ کی پانچویں برسی کی تقریب آج ہفتہ کو نماز عشاء کے بعد ان کی رہائش گاہ گلی نمبر 5امین پارک، راوی روڈ پر منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور محفل میلاد مصطفیؐ ہو گی۔