گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی ختم کر نے کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کا احتجاج ساتویں روز بھی جاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہورنے گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے خاتمے خلاف جاری عوامی احتجاج کی حمایت میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ ساتویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی گزشتہ روز خصوصی شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹر ی جنرل خرم نوازگنڈہ پور کی قیادت میں گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔