تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر تقریب آج ہو گی
لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف این اے 120کے زیر اہتمام 27اپریل ، بروز اتوار بوقت 4بجے ، بمقام پیپلز پارک عقب فرحان ہسپتال اسلامپورہ میں پارٹی کے اٹھارویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا ہے ، تقریب کی صدارت این اے کی ٹکٹ ہولڈر اور جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گی ۔ تقریب کے مہمان خصوی صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری، ابرار الحق اور زبیر خان نیازی ہوں گے۔