پنجاب یونیورسٹی : ہم نصابی مقابلوں میں کامیاب طلباءمیں انعامات کی تقسیم
لاہور (سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں مختلف ہم نصابی مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کا نام روشن کرنے والے طلباءو طالبات میں کیش ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔