• news

حکیم سعید قتل کیس، متحدہ کے 3 کارکن بری سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا

کراچی (اے پی اے + آئی این پی) سپریم کورٹ نے سابق گورنر سندھ اور معروف طبیب حکیم محمد سعید کے قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں عامر اللہ، عمران پاشا اور محمد شاکر کو بری کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز کراچی رجسٹری میں تین رکنی بنچ نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ حکیم محمد سعیداور انکے ساتھی حکیم عبدالقدیر قریشی کو 17 اکتوبر 1998ء کو نامعلوم افراد نے کراچی میں مطب سے باہر نکلتے ہوئے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ متحدہ کے تینوں کارکنوں سمیت 9 افراد کو خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی اور جرمانے بھی عائد کئے تاہم سندھ ہائیکورٹ نے عدم ثبوتوں کی بنا پر متذکرہ ملزموں کو بری کردیا جس پر 2001 میں سندھ حکومت نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر فیصلہ 13 برس بعد سامنے آیا۔

ای پیپر-دی نیشن