حلیف جماعتوں کا اصرار، سراج الحق وزارت نہیں چھوڑینگے، آئندہ بجٹ بھی پیش کرینگے
لاہور (خصوصی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خیبر پی کے کے سینئر وزیر و وزیر خزانہ کی حیثیت سے بجٹ 2014-15 پیش کرینگے۔ نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذاتی رائے تھی کہ امیر جماعت اسلامی بننے کے بعد وزارت سے الگ ہو جائیں جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اصرار تھا کہ وہ خیبر پی کے کے سینئر وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کی اعلیٰ قیادت نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سینئر وزیر و وزیر خزانہ کا عہدہ بجٹ پیش کرنے تک اپنے پاس رکھیں گے البتہ بجٹ کی منظوری کے بعد ان کا وزارت رکھنے یا چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔