• news

بھارت کیساتھ تجارت 10 فیصد بڑھ گئی ، پاکستانی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ

لاہور (این این آئی) رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت دس فیصد بڑھ گئی، پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب 66کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں 16کروڑ ڈالر زائد ہے۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات 33فیصد اضافے سے 30کروڑ 61لاکھ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن