• news

ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ ویسٹ زون وائٹس نے ویسٹ زون بلیو کیخلاف3 بونس پوائنٹس حاصل کر لیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ریجنل انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ زون وائٹس نے ویسٹ زون بلیو کیخلاف پہلی اننگز میں91 رنز کی برتری کی بدولت3 بونس پوائنٹس حاصل کر لیے۔ویسٹ زون وائٹس کے پہلی اننگز کے 285 رنز کے جواب میں بلیو194 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ‘ آخری دن  ویسٹ زون وائٹس کی ٹیم دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر217رنز بنا سکی جس کے بعد میچ کو برابر قرار دیا گیا۔ ویسٹ زون وائٹس3 بونس پوائنٹس لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن