3مئی کو لوئی کولاز کو شکست دونگا :عامر خان
لندن (سپورٹس ڈیسک )دو بار عالمی چیمپئن رہنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لاس ویگاس میں3 مئی کو لوئی کولاز کے خلاف اپنے ویلٹر ویٹ کریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔اس سے قبل انھوں نے لائٹ ویلٹر ویٹ (کم وزن والے) درجے میں عالمی خطاب حاصل کیا تھا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے میں لوئی کولاز کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔