• news

ایشین گیمز ‘200پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن‘ہاکی فیڈریشن نے رابطہ نہیں کیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں میڈل کا حصول تربیتی کیمپس اور تیاری پر منحصر ہے ہم نے میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے ابتدائی طور پر 200 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کرا دی ہے جس میں کمی بیشی بھی ہو سکتی ہے۔ کامن ویلتھ گیمز ہوں یا ایشین گیمز پاکستان کا وہی دستہ شرکت کرئے گا جس کو آئی او سی کی پاکستان میں منظور شدہ باڈی بھجوائے گی۔ حکومت کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملات کے حل کے اشارے مل رہے ہیں ۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نمائندے شریک نہیں ہوئے ہیں، ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایشین گیمز میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست موصول ہو چکی ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا کہ وہ گیمز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن