اولڈ راوئینز الیون نے نمائشی ہاکی میچ میں وائس چانسلر الیون کو شکست دیدی
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںاولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے درمیاننمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔ صدر پی ایچ ایف اختر رسول، منظور الحسن، ریحان بٹ، خواجہ جنید اور صوفی دلاور سمیت آٹھ اولڈ راوئین اولمپیئنز نے شرکت کی ۔ہاکی میچ اولڈ راوئینز نے 3-2 سے جیت لیا۔