• news

فیصل آباد: نوجوان نے 11سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا، ملزم گرفتار

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ میں نوجوان نے 11سالہ بچے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے پھینک دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر266ر۔ب ملکھانوالہ کے گیارہ سالہ زوہیب کو اس کا ہمسایہ اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کرتا رہا، شور مچانے پر قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ میں منتقل کر دی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ صدر فیصل آباد میں بچے سے زیادتی کے بعد قتل کر نے والا ملزم گرفتار۔ 226 ر۔ب ملکھانوالہ کا رہائشی زوہیب ولد عمران عمر نو سال جو ناصر ولد غلام حسین قوم کھوکھر سکنہ 226 ر۔ب ملکھانوالہ کے پاس درزی کا کام کرتا تھا جس کو ملزم ناصر چک نمبر 225ر۔ ب گند م کی فصل میں لے گیا  جہاں اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں قتل کر دیا لوگوں نے پولیس کو کال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گر فتار کر لیا جس کے خلاف تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ نمبر405بجر م302 ت پ درج کر لیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او صدر فیصل آباد کو ہدایت کی ہے مقدمہ کا جلدازجلد چالان بنا کر عدالت میں بھجوایا جائے تا کہ ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔

ای پیپر-دی نیشن