• news

انسداد دہشت گردی بہاولپور کے جج نثار احمد کی خدمات حکومت کے سپرد سول جج شیخوپورہ کا استعفیٰ منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی بہاولپور کے جج نثار احمد کی خدمات حکومت کے سپرد کر دیں تاکہ انہیں اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی عدالت لاہور میں جج تعینات کیا جا سکے۔ فاضل چیف جسٹس نے اس حوالے سے گذشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ فاضل چیف جسٹس نے سول جج شیخوپورہ عمر خان فریدی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن