• news

حکومت اور فوج ایک ہیں ‘ نواز شریف کو اسمبلی سے خطرہ نہیں:شیخ رشید

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید  احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج آپس میں ایک ہیں‘ نوازشریف کو اسمبلی سے کوئی خطرہ نہیں‘جنرل راحیل شریف پیدائشی فوجی ہیں،فوج پر تنقید پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے‘ملک کے سب سے اہم ادارے کو نشانہ بناکرسازش کی گئی ہے ‘ حکومت کو خوش فہمی ہے کہ ان کانعم البدل کوئی نہیں لیکن نعم البدل موجود ہیں‘آئی ایس آئی وزیر اعظم نوازشریف کے ذہن میں بہت پہلے سے اٹکی ہوئی ہے۔ ایک انٹر ویو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)میں 2 گروپ ہیں ایک چوہدری نثار، دوسرا خواجہ آصف کا اب اہم مسئلہ یہ ہے کہ وزیراعظم اورمیڈیا منیجرز نے کیاکرنا ہے۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)ایک ہی سکے کے دورخ ہیں دونوں چھوٹے موٹے ٹریلر چلاتے رہتے ہیں اور اندر سے ایک ہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن