حلال خوراک کی بین الاقوامی منڈی کا حجم 2کھرب ڈالر،پاکستان کا حصہ 5فیصد
اسلام آباد (اے پی پی) حلال خوراک کی بین الاقوامی منڈی کا حجم 2کھرب ڈالر ہے جبکہ حلال خوراک کی عالمی تجارت میں پاکستانی برآمدات کا موجودہ حجم 5فیصد ہے۔ وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کامران قریشی نے کہا ہے کہ شعبہ کی برآمدات میں فروغ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے حکومت حلال فوڈ اتھارٹی قائم کرے گی جو پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز کے اداروں کی برآمدات کے اضافہ کیلئے کام کرے گی۔