• news

پاکستان اور فوج ایک تصویر کے دو رُخ ہیں: سردار عتیق

مظفرآباد (آن لائن) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور فوج ایک تصویر کے دو رخ ہیں۔ فوج کو برا بھلا کہنا پاکستان کو برا بھلا کہنے کے مترادف ہے، پاکستانی فوج ہماری محافظ ہے، اپنے محافظوں کی حمایت پر شرم محسوس نہیں کرتے۔ پاکستان کی سیاست میں نہیں ہیں مگر پاکستان کے مفاد سے الگ نہیں رہ سکتے۔ امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک سمیت بڑے بڑے حادثات رونما ہوئے لیکن کبھی بھی کسی ملک نے اپنی فوج اور اداروں پر تنقید نہیں کی۔ آزاد کشمیر میں فوج کی حمایت میں ریلیوں کے انعقاد اور بازاروں میں پاک فوج کی حمایت میں بنینرز آویزاں کرنے کیلئے مسلم کانفرنسی کارکنوں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 70کی دہائی میں فوجی حکمرانوں نے با اختیار آئین دیا جو 1974میں سول مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ذوالفقار عل بھٹو نے چھین لیا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے یہاں سنٹرل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن