الیکشن سے خیر کی امید نہیں، بائیکاٹ میں مسلمانوں کیساتھ ہیں:ترال سکھ برادری
سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیرکے علاقے ترال میں سکھوں نے نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں الیکشن سے کوئی امید نہیں ہے۔ نوجوان سکھوں کے ایک گروپ نے میڈیا کو بتایا کہ جب ان کے مسلمان بھائی انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں تو ہم کیوں ووٹ ڈالنے کیلئے جائیں؟ ایک نوجوان نے کہاکہ ان بھارت نواز سیاست دانوں نے کشمیریوں کے مفادات کیخلاف کام کیا ہے۔ ٹرانزٹ کیمپ میںموجود سکھوں نے پولنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بزرگ حریت رہنما علی گیلانی الیکشن لڑیں گے تو وہ انہیں ہی ووٹ ڈالیں گے۔