• news

افغانستان کو عسکری سامان کی فراہمی روس اور بھارت میں معاہدہ ہیلی کاپٹرز ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں دی جائینگی

 ماسکو  (اے پی پی)روس اور بھارت نے ایک سمجھوتہ کیا ہے جس کے مطابق افغانستان کو فراہم کئے جانے والے روسی عسکری سامان کی قیمت بھارت ادا کرے گا۔  سمجھوتے کے مطابق افغانستان کو روسی ساخت کے جنگی ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک مہیا کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں غیرمہلک ہتھیار بھی فراہم کئے جانے کا منصوبہ ہے۔روس اور بھارت نے  مذاکرات رواں سال فروری میں شروع کئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن