• news

بنکوں‘ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی ملی بھگت‘ ’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ پالیسی ناکام

اسلام آباد (محمد نواز رضا + وقائع نگار خصوصی) حج 2014ء کیلئے سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ 6 قومی کمرشل بنکوں نے وفاقی وزارت مذہبی امور کی ’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ سکیم کو 21 اپریل 2014ء کو فارم جاری کرکے ناکام بنا دیا اور وفاقی وزارت مذہبی امور کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ حکومت نے بنکوں اور پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کی ملی بھگت کا نوٹس لے لیا ہے۔ ایک ہی روز میں گیارہ بجے درخواستوں کی وصولی بند کر دی گئی۔ ایک لاکھ 25 ہزار درخواستیں آن لائن وصول ہوئی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے بنکوں کی طرف سے پیدا کردہ صورتحال پر سابق وفاقی وزیر امور راجہ محمد ظفر الحق سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ’’پہلے آؤ اور پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر بنکوں کے عملہ کی جانب سے کئے گئے فراڈ کو مسترد کر دیا گیا ہے اور تمام درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض حج گروپ آرگنائزر نے ریگولر سکیم میں اپنے درخواست دہندگان شامل کرالئے ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ انکا اپنا 86 ہزار کا کوٹہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن